آپ کیسے بناکسی پریشانی درازپر اپنا آرڈر کینسل کر سکتے ہیں
آن لائن شاپنگ کے وقت بہت زیادہ آپشنزکی وجہ سے آپ اکثر بہت زیادہ پُر جوش ہو جاتے ہیں۔
خاص طور پر جب کئی ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس موجود ہوں تو کئی پروڈکٹس آپ بلا ضرورت خرید لیتے ہیں یاکبھی آپ پروڈکٹ کی کچھ تفصیلات غلط اور آرڈر کرنے کے بعد پڑھتے ہیں۔
اس سے آپ کو بہت مایوسی ہوتی ہے لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں۔درازان مسائل کو سمجھتا ہے اوراپنے کسٹمرز کو آرڈر کینسل کرنے کاآسان اور باسہولت طریقہ فراہم کرتا ہے۔
آرڈر کینسل کرنے کے مراحل
بنا کسی تکلیف اور پریشانی کے درازپر اپنا آرڈر کینسل کرنے کیلئے یہاں آپ کو مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔
پہلا مرحلہ:
“مائی اکاؤنٹ”پر کلک کرکے نیچے موجود “مائی آرڈرز”پر کلک کریں
دوسرا مرحلہ:
اپنا آرڈر نظر آنے پر “کینسل”کے بٹن پرکلک کریں
تیسرا مرحلہ:
کینسلیشن ریکویسٹ فارم پُر کریں
چوتھا مرحلہ:
وہ آئٹم(آئٹمز) منتخب کریں جسے کینسل کرنا ہو
پانچواں مرحلہ:
کینسلیشن پالیسی پڑھ کر اس پر رضامندی ضرور ظاہر کر دیں
چھٹا مرحلہ:
کینسلیشن کی وجہ کا انتخاب کریں
ساتواں مرحلہ:
“سبمٹ”پرکلک کریں
درازکینسلیشن پا لیسی کیا ہے؟
درازپر بہت آسانی سے بنا کسی پریشانی کے اپنا آرڈر کینسل کیا جا سکتا ہے،تاہم آپ کینسلیشن پالیسی کے مطابق آرڈر کینسل کریں۔درازکینسلیشن پالیسی کے مطابق آپ درازوئیر ہاؤس سے آرڈر نکلنے یا سیلرکو ترسیل سے قبل اپنا آرڈر کینسل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا آرڈرروانہ ہو چکا ہے، تو آپ اپنا آرڈر کینسل نہیں کر سکیں گے۔اس لئے تیار رہیں اور خریداری کے خوشگوار تجربے کا لطف اٹھائیں درازکے ساتھ!