خریداری ابھی، درازکو ادائیگی بعد میں
انسٹالمنٹ پلانز
موجودہ معاشی صورت حال کے باعث آلات ،موبائل فونز،لیپ ٹاپس اور اسی طرح کی دیگر پروڈکٹس خریدنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی ہے۔ اگر آپ خریداری کے بعد ایک ہی وقت میں ادائیگی نہیں کرنا چاہتے تو آپ کےلئے اس سلسلے میں انسٹالمنٹ پلان بہترین انتخاب ہوگا!
اور آپ کےلئے ایک زبردست نیوز یہ ہے کہ درازآپ کےلئے انسٹالمنٹ پلانز کے ذریعے مہنگی اشیاء خریدنا آسان بنا رہا ہے!
جی ہاں!آپ نے بالکل درست پڑھا!درازاس وقت کوئی مارک اپ چارج نہیں کررہا ہے اور نہ ہی انسٹالمنٹ پلان کے تحت کوئی پیشگی رقم(ڈاؤن پیمنٹ)کی ادائیگی کی ضرورت ہے،تاہم مخصوص بینک کی پروسیسنگ فیس لاگو ہوسکتی ہے۔
درازانسٹالمنٹ پلان کےلئے بینک کیا سہولت پیش کرتے ہیں؟
درازاس وقت ایچ بی ایل ،سلک بینک ،ایم سی بی اور بینک الفلاح کریڈٹ کارڈز کی معاونت سے انسٹالمنٹ پلانز کی سہولت پیش کررہا ہے۔
درازانسٹالمنٹ پلانز کا کس طرح عملدرآمد ہوتاہے؟
درازانسٹالمنٹ پلانز پر عمل کرناانتہائی آسان ہے ۔آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو پروڈکٹ آپ انسٹالمنٹ پلان کے ذریعے خریدنا چاہتے ہیں،اس پروڈکٹ کیلئے یہ سہولت موجود ہونا لازمی ہے۔آپ یہ سہولت ویب سائٹ پر موجود سائیڈ بار یا ایپ پر پروڈکٹ کی وضاحت کے بالکل نیچے انسٹالمنٹ ٹیب کو دیکھ کرچیک کرسکتے ہیں۔
اگر انسٹالمنٹ کی سہولت دستیاب ہو اور آپ کی پروڈکٹ جس کی کم سے کم قیمت 10,000روپے ہوتو آپ ای ایم آئی پلان کی سہولت کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
اب آپ صرف اپنی پسند کے طریقہ ادائیگی کے مطابق انسٹالمنٹ کا انتخاب کریں اور اپنی کار ڈ کی مطلوبہ تفصیلات درج کردیں۔ایک مرتبہ آپ کا آرڈرمکمل ہونے کے بعد آپ کےای ایم آئی پلان کو مؤثر ہونے میں 7دن درکار ہوں گے۔