درازپرپروڈکٹس واپس کرنے کا طریقہ
آپ آن لائن کچھ آرڈر کریں،آرڈر پسند نہ آئے اورپروڈکٹ واپس کرنے کی کوئی پالیسی نہ ہوتو آپ کیا کریں گے؟ لیکن درازپر آپ کو ایسی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرناپڑےگا۔
درازنہ صرف آن لائن شاپنگ کو آسان بناتاہے بلکہ پروڈکٹس کی واپسی کو اور بھی آسان بنادیتاہے اور وہ بھی بالکل فری تو آئندہ اگر آپ کچھ آرڈر کریں جو آپ کو نہیں چاہئے ہو یا
غلطی سے آگیا ہو یا آپ مطمئن نہ ہوں تو اسے واپس کرکے اپنے پیسے واپس لے لیں۔یہ انتہائی آسان،فوری اور بالکل فری ہے۔
اپنا آرڈر واپس کرنے کےلئے آپ درجہ ذیل کچھ مراحل پر عمل کریں لیکن پہلے ان کے بارےمیں مکمل تفصیلات حاصل کرلیں۔
درازسے آرڈر کی گئی پروڈکٹس کی واپسی کا طریقہ کار
سب سے پہلے اپنےدرازاکاؤنٹ پہ لاگ ان کریں اور”مائی آرڈر”پر جائیں۔
آپ یہاں اپنے آرڈر ز دیکھ سکتے ہیں۔
اب اپنے واپس ہونے والے آرڈر کا انتخاب کرکے”مینج”پر کلک کریں۔
مینج پر کلک کریں۔
اب”ریٹرن”پہ کلک کریں۔
ریٹرن پہ کلک کریں۔
اب واپس کرنے کی وجہ بتائیں۔
اپنی وجہ کا انتخاب کریں۔
اب اصل سوال یہ ہے کہ آپ اپنے پیسے کیسے حاصل کریں گے۔رقم کی واپسی کےلئے اپنےترجیحی طریقے کاانتخاب کریں۔13سے 20دنوں میں آپ کوآپ کے پیسے واپس مل جائیں گے۔
اپنا ترجیحی طریقہ منتخب کریں۔
اب اس جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ اپنا پیکج ڈراپ کرسکتے ہیں۔یہ کوئی بھی قریبی درازشاپ یاٹی سی ایس سینٹر ہوسکتاہے جس تک رسائی آپ کیلئے آسان ہو۔بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ لوکیشنز سے اچھی طرح واقف ہوں۔
ڈراپ آف درازشاپ یاٹی سی ایس سینٹر ہوسکتاہے۔
تمام تر انتخاب کے بعد پروڈکٹس ریٹرن کی شرائط وضوابط پرٹک لگائیں اورسبمٹ پرکلک کردیں!
اگلا مرحلہ اپنے آرڈر کو ریٹرن لیبل لگا کر اسی پیکیجنگ میں پیک کرنا ہے جس میں آپ کا آرڈر آیا تھا۔اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ پروڈکٹ اسی حالت میں ہو جس میں وہ آیا تھا۔
شرائط جن پر عمل کرنا ضروری ہے
- پروڈکٹ غیر استعمال شدہ ہو،پہنا نہ گیا ہو اور نہ ہی دھویا گیا ہو ۔پروڈکٹ کو یقیناً ٹرائی کیا جاسکتاہے۔
- پروڈکٹ کے ساتھ آنے والے تمام ٹرٹیگس،مینو ئلز یا فری بیز موجود ہوں۔
- کسی قسم کی تاخیر یا بد انتظامی سے بچنے کےلئے ریٹرن پارسل پر ریٹرن لیبل لازمی ہونا چاہے۔
- ڈیلیوری کی واپسی 7دن کے اندر شروع ہوجانی چاہئے۔واپسی کی مدت گزر جانے پر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
- ری فنڈ پروسیس بالکل فری ہے اور ادا کی گئی شپنگ فیس بھی آپ کو واپس کردی جائے گی۔
- ری فنڈ پروسیس میں ٹائم لگتاہے لہٰذا صبر کیجئے۔
واپس نہ ہونے والی پروڈکٹس
درجہ ذیل پروڈکٹس واپس نہیں ہوں گی۔
کیٹیگری واپس نہ ہونے والی پروڈکٹس
فیشن اپنی مرضی کے مطابق بنی ہوئی اشیاء،خواتین کے مخصوص لباس اور مردوں کے انرویئر واپس نہیں ہوں گے۔
ٹی وی،آڈیو اور کیمرے فلمیں اور گانے واپس نہیں ہوں گے۔
کمپیوٹنگ اور گیمنگ سافٹ ویئر کی وہ تمام پروڈکٹس جن کی تفصیلات میں نان ریٹرن ایبل درج ہو۔
ہوم اینڈ لونگ اپنی مرضی کے مطابق بنی ہوئی اشیاء واپس نہیں ہوں گی۔
بیوٹی اینڈ ہیلتھ ہیئر ریمول اور دیگر الیکٹرونکس آئٹمز کے علاوہ اس کیٹیگری کی تمام اشیاء۔
مشر بازار کپڑے،ہیئر ریمول اور دیگر الیکٹرونکس آئٹمز کے علاوہ اس کیٹیگری کی تمام اشیاء۔
گروسرز شاپ اس کیٹیگری کی تمام اشیاء۔
پیٹ سپلائیز اس کیٹیگری کی تمام اشیاء۔
ڈیجیٹل گڈز ڈیجیٹل گڈز وہ سامان ہے جو اپنے الیکٹرونک فارمیٹ میں اسٹور،ڈیلیور اور استعمال ہوتاہے اس کیٹگری کی خریدی اور ڈیلیور ہونے والی تمام اشیاء ناقابل واپسی ہیں۔جب تک کہ یہ اطمینان بخش معیار کی نہ ہو،کسی خاص مقصد کےلئے موزوں نہ ہو اور سیلرکی بیان کی گئی تفصیلات کے مطابق نہ ہو۔
اب آپ اپنے ریٹرن کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں! آپ کو “دراز پہ جعلی پروڈکٹس سے کیسے بچا جائے”کے بارے میں بھی جاننا چاہئے۔